Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2016

ایک ڈراؤنا خواب

میں بیٹھ کر اپنا ہوم ورک کر رہی تھی. اچانک ایک زوردار آواز آی. یوں لگا جیسے کوئی دھماکا  ہوا ہو. میں اٹھ کھڑی ہوئی اور میں نے ڈرتے ڈرتے گھر کے گیٹ تک کا سفر طے کیا اور وہاں سے باہر جھانکنے کی ہمت بھی کی. سڑک پر بوہت سی لاشیں، خون میں لت پت پڑی  ہوئی تھیں. میں سر کے بل واپس کمرے کی طرف بھاگی اور میں نے اپنے کمرے کا دروازا بند کر لیا. ابھی مجھے کچھ ہی دیر ہوئی تھی ہانپتے کانپتے جب مجھے کسی کے دھاڑیں مار مار کر رونے کی آواز آئ. کوئی مدد کےلئے چلّا رہا تھا. میں دوبارہ باہر نہیں جانا چھاتی تھی لیکن ڈر اور اضطراب کی ایک عجیب کیفیت مجھے پھر سے باہر کی جانب لے چلی. گھر کا دروازہ کھولنے پر میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک لاش کے پاس بیٹھی بین کر رہی تھی. اس کی حالت بوہت خستہ تھی. اس کہ بال سفید اور بکھرے ہوے تھے. اس کے کپڑے نہایت ڈھیلے اور پرانے نظر آ رہے تھے. اس کے جھریوں بھرے چہرے  پر چمکتے آنسو انگنت تھے. میں ابھی اس کا جائزہ ہی لے رہی تھی جب اس نے اپنی لال آبدیدہ آنکھوں سے مجھے دیکھا. وہ اٹھی اور میری طرف بڑھنے لگی. مجھے چاہنے کے باوجود اس سے کوئی ہمدر...